کالا باغ ڈیم کی تعمیر وقت کا تقاضا ہے

کالا باغ ڈیم کی تعمیر وقت کا تقاضا ہے

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے شجاع آباد بار سے خطاب(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کرتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم وقت کا اہم ضرورت ہے آنے والے وقتوں میں پانی کی قلت ہوگی پانی پر ہی جھگڑے ہوں گے کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے حکومت میں رکاوٹیں نہ ہو ں تو کالا باغ ڈیم بن سکتا ہے انشاء اللہ حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی الیکشن وقت پر ہی ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک وکیل اور شجاع آباد بار کا ممبر ہونے کے ناطے اپنے وکلاء بھایؤں سے خطا ب کر رہا ہوں سپاسنامہ پر سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ قومی وصوبائی حکومت سے شجاع آباد بار کے چیمبر کیلئے پچاس لاکھ کے فنڈز فراہم کراؤں گا اس موقع صدر بار رانا طفیل نون ،جنرل سیکریٹری راؤ عامر لقمان نے وفاقی وزیر کا بارآمد پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے سید مجاہد علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالروف مغل ،حسن اشتیاق بخاری وائس چیئرمین بلدیہ ، ملک صفدر مچڑایڈوکیٹ،ملک عمران کھاکھی، ملک عابد کھاکھی ، راؤ عدنان، شفاعت غوری، چوہدری امجد، میں زبیر ہاشمی، شاہد خان گھلو،سمیت وکلا ء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر