بارش کے باعث تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کی حاضری کم رہی

بارش کے باعث تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کی حاضری کم رہی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان اور گردونواح میں گزشتہ روز بارش کے باعث تعلیمی اداروں میں طلبا وطالبات کی حاضری کم رہی ۔(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

رات بھروقفے وقفے سے صبح ساڑھے 11بجے تک جاری رہنے والی بارش اور اس سے کیچڑ بننے کے باعث یونیورسٹیوں اور کالجوں میں کم تعداد میں طلبا وطالبات آئے ۔ خصوصاً دور دراز سے آنے والے طلبا وطالبات نے چھٹی کرلی ۔سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں طلبا وطالبات کی حاضری بہت کم رہی ۔ بیشتر سکولز میں 70فیصد تک طلبا وطالبات نے چھٹی کرلی ۔دور دراز سے آنے والے بعض اساتذہ نے بھی بارش اور راستے خراب ہونے کے باعث چھٹی کی اطلاع بھجوا دی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر