بکیں گے نہ جھکیں گے مطالبات پر قائم ہیں،پیر حمید الدین سیالوی

بکیں گے نہ جھکیں گے مطالبات پر قائم ہیں،پیر حمید الدین سیالوی

اسلام آباد (آن لائن) پیر صاحب سیال شریف حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ وہ بکیں گے اور نہ ہی جھکیں گے مطالبات پر قائم ہیں دھرنا دیا اور نہ ہی دوں گا رانا ثناء اللہ مستعفی نہ ہوئے تو گجرات ، گوجرانوالہ اور پھر لاہور میں جلسے کریں گے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ میں نے نہ پہلے دھرنا دیا تھا اور نہ ہی اب دھرنا دوں گا میں جھکوں گا نہین نہ ہی مجھے خریدا جاسکتاہے میں اپنے مطالبات پر قائم ہوں اور رہوں گا اگر رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو ہم گجرات اور گوجرانوالہ پھر لاہور جائیں گے ان تینوں مقامات پر دھرنا نہین دیں گے انہوں نے کہا کہ استعفوں سے (ن) لیگ کو فرق نہیں پڑتا تو نہ پڑے ابھی مزید استعفے بھی آئیں گے بہت سے ایم این ایز اور ایم پی ایز استعفے کی پیشکش لے ائے تھے انہوں نے کہا کہ کافی لوگوں نے استعفوں کی یقین دہانی کرائی ہے ان کی تعداد نہیں بتا سکتا تاہم استعفے اتنے ہوں گے جو (ن) لیگ کے لئے کافی ہوں گے ۔

حمید الدین سیالوی

مزید : کراچی صفحہ اول