کراچی،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب رشوت مانگنے کے الزام پرمعطل

کراچی،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب رشوت مانگنے کے الزام پرمعطل

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کراچی کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر سرویش شیخ کی طرف سے نیب کے ایک ملزم سکندر علی ابڑو سے ایک کروڑ روپے کی رشوت طلب کرنے کا سخت نوٹس لے لیا ۔ ایک بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے متعلقہ افسر کو معطل کرنے کے علاوہ واقعہ کی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ انکوائری ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے اور باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول