سابق وفاقی وزیر ملک نعیم اعوان انتقال کرگئے،آبائی قصبہ میں سپردخاک

سابق وفاقی وزیر ملک نعیم اعوان انتقال کرگئے،آبائی قصبہ میں سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع خوشاب کی معروف سیاسی شخصیت سابق وفاقی وزیر ملک محمد نعیم اعوان 31سال کی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قصبہ پدھراڑ میں پیر کی شام کو سپرد خاک کر دیاگیا۔ نماز جنازہ میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال، ایم این اے شاکر بشیر اعوان، بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم ملک نعیم اعوان معروف بیورو کریٹ طاہر سرفراز عوان کے ماموں تھے۔