پارلیمانی بورڈ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ،ارشادخان

پارلیمانی بورڈ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ،ارشادخان

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی بورڈنے جو فیصلہ کیا ہے اس پر نظر ثانی کی جائے دوبارہ ری چیکنگ اور ری کاونٹنگ کی جائیں اور عوام کے سامنے لائے جائے اے این پی افراد کی پارٹی ہے اور میں زاتی طور پر خدائی خدمت کار ہوں پارٹی پالیسی اور فیصلے پر کار بند رہونگا ۔پارلیمانی فیصلے پر الیکشن نہیں لڑونگا۔ صوابی کے ضلعی ممبران نے جو فیصلہ کیا ہے وہ مجھے منظور ہوگا۔ کیونکہ حیدر خان نے ہر جلسے میں کہا تھا کہ میں ایمانداری کیساتھ فیصلے کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار اے این پی کے رہنما و سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ارشاد خان سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمانی فیصلے میں میرا نام آیا تو میں الیکشن نہیں لڑونگا کسی اور کیلئے کوشیشں دن رات جاری رکونگا۔ اور ووٹ مانگنے کیلئے گھر گھر جاہونگا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی باچا خان کے فلسفہ عدم تشدد پر جان بھی قربان ہے ہمارا مقصد اس مٹی کے خدمت کرنا ہے اور اس کیلئے باچا خان کا فلسفہ عدم تشدد ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر