ہنگو ،سینکڑوں مال مویشیوں کو ویکسین ،موذی امراض سے بچاؤ کیلئے سپرے

ہنگو ،سینکڑوں مال مویشیوں کو ویکسین ،موذی امراض سے بچاؤ کیلئے سپرے

ہنگو(بیورورپورٹ)اور کزئی ایجنسی میں محکمہ لا ئیو سٹاک متحرک ۔سینکڑوں مال مویشوں کو ویکسینشن موذی امراض سے بچاو کے لئے سپرے کئے گئے ۔ ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک فاٹا ملک آیاز وزیر پو لیٹکل ایجنٹ خالد اقبال کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک اور کزئی ایجنسی کی زیر نگرانی خصو صی ٹیمیں تشکیل دید ی گئی تھی جنہوں نے اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فیلڈ ڈے کے موقع پر خواہ درہ،سترکلے ،جندرک ،ترہ میلہ ،شلنڈو،پلنا درہ،ڈنڈہ گڑھی ،خواجہ خیزر اور چھپری کے ملحقہ جات سمیت مختلف علاقوں میں سینکڑوں جانواروں کو مختلف امراض سے بچاو کے لئے ویکسینشن کرائی گئی جبکہ کا نگو وائر س کے خطر ناک اثرات سے بچاو کیلئے سپرے بھی کیا گیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر محکمہ لائیو سٹاک اور کزئی ایجنسی ڈاکٹرخالد یو نس نے بتایا کہ حکومت اور ڈائر یکٹریٹ آٖف فاٹالائیو سٹاک قبائلی عوام کو ان کی دہلیز پر صحت لائیو سٹاک کی بہترا فزائش کے لئے انقلا بی اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔جس کی وجہ سے اور کزئی ایجنسی کے لا ئیو سٹاک میں نما یا ں تبدیلیاں مر تب ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف مہلک امراض سے بچاو کے لئے اور کزئی ایجنسی کے تمام وینٹرنری سنٹرزمیں ادویات فراہم کئی گئی ہے جس سے قبا ئلی عوام استفادہ حا صل کر ے ۔ادھر اور کزئی ایجنسی کے قبائل عوام نے محکمہ لائیو سٹاک کے اس احسن ا قدام کو سراہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر