ملک کی خاطر شہیدہونیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،حمزہ شہباز

ملک کی خاطر شہیدہونیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،حمزہ شہباز

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج کے دور میں کارکردگی بولتی ہے اس کا ثبوت نہیں دینا پڑتا‘ سیاستدانوں کو شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینا چاہئے‘ 350 ڈیم بنانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان نے ایک ڈیم بھی نہیں بنایا‘ ووٹ کی طاقت پر یقین مستحکم ہونے سے ہی ملک ترقی کر یگا۔ پیر کو حمزہ شہباز نے ایوان اقبال میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایمان ہے پیسہ دنیا میں رہ جائے گا اعمال ساتھ جائیں گے۔ سیاست سچ پر مبنی ہونی چاہئے اور اس کے لئے خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے ۔2018 کے بعد تعلیم کے بجٹ میں ساڑھے چار گنا اضافہ کیا گیا آج کے دور میں کارکردگی بولتی ہے اس کا ثبوت نہیں دینا پڑتا۔ مشرف دور میں آٹھ سال تک ریکارڈ کنگھالنے کے باجود ہمارے خلاف کچھ نہیں ملا۔ عوام نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔ ملک کی خاطر جان کی قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سیاستدانوں کو ان شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینا چاہئے۔ ماضی کی حکومتیں سی پیک یا کوئی دوسرا ترقیاتی منصوبہ نہیں لاسکیں۔ تین سو پچاس ڈیم بنانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان نے ایک ڈیم بھی نہیں بنایا۔

حمزہ شہباز

مزید : پشاورصفحہ آخر