باجوڑ ،ششم سے دسویں جماعت کی طلباء کو ایک ہزار ماہانہ دینے کا اعلان

باجوڑ ،ششم سے دسویں جماعت کی طلباء کو ایک ہزار ماہانہ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )پورے فاٹا کی طرح باجوڑ ایجنسی میں جماعت ششم سے لیکر دسویں جماعت تک سرکاری سکولوں میں پڑھنے والی طالبات کیلئے ماہانا ایک ہزار روپے دینے کا اعلان ۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ ناوگئی انوار الحق ،ایجنسی ایجوکیشن آفیسر امر اللہ KWH محکمے کے مینیجر الطاف حسین اور مانیٹرنگ آفیسر معراج الدین نے کہا کہ پورے فاٹا کی طرح باجوڑ ایجنسی میں سرکاری سکولوں میں طالبات کے شرح خواندگی بہت کم ہیں پورے فاٹا میں پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک سرکاری سکولوں میں پڑھنے والی طالبات کی شرح خواندگی 3 لاکھ 50 ہزار ہوتی ہیں لیکن دہم جماعت تک پہنچنے والے طالبات کی تعداد گھٹ کر 1 لاکھ 40 ہزار رہ جاتی ہیں اُنہوں نے کہا کہ شرح خواندگی بڑھانے کیلئے WFP اورKWH کے تعاون سے فاٹا ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ فاٹا کے سرکاری سکولوں میں طالبات کی شرح 80 فیصد بڑھانے کیلئے جماعت ششم سے لیکر جماعت دہم تک سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طالبات کو ماہانہ وظائف دئیے جاینگے اور محکمہ ایجوکیشن اس سارے پراسس کی مانیٹرنگ کرے گا ۔۔۔