خیبر پختونخوا پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ

خیبر پختونخوا پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ ،سیٹیزن پورٹل کی تفصیلات جاری کردی۔پورٹل میں اب تک درج اور حل ہونے والے کیسز کا رپورٹ جاری کردیا ہے۔پی ایم آر یوں کے مطابق خیبر پختونخوا ای،سیٹیزن پورٹل میں اب تک 1 لاکھ 12 ہزار پانچ سو گیارہ شہریوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے جن میں 49 ہزار ایک سو اونسٹھ شہریوں نے پی ایم آر یوں سے مدد لینے کے لئے اپنی شکایات درج کرائی ہے۔کوارڈینیٹر پی ایم آر یو کے مطابق ان کیسز میں اب تک 42 ہزار تین سو تریانوے کیسز کو حل کیا جا چکا ہے اور 5 ہزار کے قریب کیسز پنڈنگ ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران کو ہدایت کی ہے کہ پنڈنگ کیسز کو جلد از جلد حل کئے جائیں تاکہ عوام کے مسائل میں کمی آجائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے پی ایم آر یو ان کو ہفتواری رپورٹ فراہم کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر