چارسدہ ،مسلح ڈکیت گروہ چوکیدار کو قتل کرکے لاش لے گئے

چارسدہ ،مسلح ڈکیت گروہ چوکیدار کو قتل کرکے لاش لے گئے

چارسدہ (بیورورپورٹ)غنی خان روڈ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ۔ مسلح ڈکیت گروہ نے پٹرول پمپ میں گھس کر چوکیدار کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے لاکر اٹھا کر لے گئے ۔ عزیز آباد روڈ پر چھ مسلح نقاب پوشوں نے گڑ سے بھری ڈاٹسن چھین لی۔ پشاور روڈ پر دو فریقوں کے مابین فائرنگ میں 12سالہ بچہ جان بحق ۔تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ چارسدہ کے حدود غنی خان روڈ پر واقعہ اٹک پٹرول پمپ میں پیر کے روز علی الصبح ساتھ مسلح ملزمان گھس گئے اور چوکیدار شہاب الدین ولد ریحان الدین کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ۔دیدہ دلیر ڈکیت گروہ پیٹرول پمپ کے دفتر میں موجود لاکر اٹھا کر لے گئے ۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ سرڈھیری کے حدود عزیز آباد روڈ پر چھ مسلح نقاب پوش ملزمان نے گن پوائنٹ پر راج ولی ولد محمد آمین اور سرتاج ولد نامعلوم ساکن عزیز آباد سے ڈاٹسن چھین لی جس میں 22بوری گڑ بھی موجود تھا ۔ ایک اور واقعہ میں پشاور رو ڈ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں محمد طلحہ ولد درویش خان گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہا رگئے ۔پولیس نے تمام واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر