منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کی سزا کالعدم

منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کی سزا کالعدم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اورجسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پر10سال قید بامشقت اوردولاکھ روپے جرمانہ کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظورکرکے ماتحت عدالت کے فیصلے کوکالعدم قرار دے دیاملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم عاطف اللہ ساکن ہنگو کو تھانہ سٹی کوہاٹ پولیس نے 12فروری2017ء کوگرفتارکرکے اس کے بیگ سے تین کلوگرام چرس برآمد کی تھی سیشن جج ہنگونے جرم ثابت ہونے پرملزم کو دس سال قید اوردولاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی اپیل منظورکرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر