ٹانک ،رانوال فیڈر پر اضافی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ٹانک ،رانوال فیڈر پر اضافی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی) رانوال فیڈر پر کوئی اضافی لوڈشیڈنگ نہیں بلکہ شیڈول کے مطا بق لو ڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ نئے شیڈول کے مطا بق متعدد فیڈروں پر لو ڈشیڈنگ انتہائی کم ہو گیا ہے صارفین اپنے بقایاجات بروقت اداکریں اور کنڈا سسٹم کے خاتمے کیلئے پیسکو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں نا دہندہ گان اور بجلی چوروں کیساتھ سختی سے نمٹا جا ئے گا پیسکو ترجمان ٹانک نے میڈیا کے نما ئندوں کو بتا یا کہ رانوال فیڈر پر کسی قسم کی اضافی لو ڈشیڈنگ نہیں بلکہ شیدول کے مطا بق لو دشیڈ نگ ہو رہی ہے نئے شیڈول کے مطا بق متعدد فیڈروں پر لو ڈشیڈنگ انتہائی کم ہو گیا ان کا کہنا تھا کہ رانوال فیڈر پر لاکھوں روپے کے بقایاجات ہیں صارفین اپنے ذمے واجب الادا بقایاجات بروقت اداکریں اور کنڈا سسٹم کے خاتمے کو یقینی بنا نے کیلئے پیسکو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں ان کا مذید کہنا تھا کہ بجلی چوروں نادہندہ گان کیساتھ سختی سے نمٹا جا ئیگا اور واپڈا کے نئے ایکٹ کے مطا بق بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کئے جائینگے۔