کوہاٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں نہم دہم امتحان کے داخلے شروع

کوہاٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں نہم دہم امتحان کے داخلے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ(بیورو رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوھاٹ میں نہم‘ دہم سالانہ امتحان کے داخلے شروع ہو گئے ہیں اور چیئرمین بورڈ کی جانب سے جاری ہونے اعلامیہ کے مطابق 14 دسمبر تک جماعت نہم کے ریگولر سائنس والے طلبہ کی فیس 1180‘ آرٹس 1030‘ جماعت دہم کے سائنس طلبہ کی فیس 1590 اور آرٹس طلبہ کی 1440 ہے دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی پبلک سکول مالکان اور سرکاری ہائی سکولوں کی انتظامیہ کی چاندی ہو جاتی ہے اور مارچ کے مہینے میں سالانہ امتحانات کے نگران عملے کی جانبدارانہ تعیناتی‘ قیام و طعام اور تحفے تحائف کے نام پر بچوں سے بھاری فیسیں وصول کی جاتی ہیں اور اکثر سکولوں میں تین ہزار سے دس ہزار روپے تک فیسیں طلب کی جاتی ہیں اس ضمن میں سیکرٹری کوھات تعلیمی بورڈ محمد الیاس آفریدی سے رابطہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے فیس شیڈول کے مطابق فیس کی طلبہ سے وصولی پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا اور کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری سکول کی جانب سے مقررہ شرح سے زیادہ فیس کی وصولی پر سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے طلبہ اور والدین سے کہا کہ کسی ایسی قانون شکنی کی صورت میں بورڈ ہذا کے ذمہ داران کو بروقت تحریری صورت میں آگاہ کی جائے اور ایسے اداروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بورڈ ہذا میں کمپلینٹ سیل بھی مقرر کیا گیا ہے جس کے انچارج اسسٹنٹ سیکرٹری نیر اعظم ہیں اس سلسلے میں عوام الناس نے ضلعی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکولوں کے دورہ کے دوران طلبہ سے فیس کے بارے میں معلومات حاصل کریں بالخصوص دور دراز کے سکولوں سے معلومات حاصل کریں واضح رہے کہ اس سلسلے میں سٹیزن پورٹل کا استعمال بہت مفید ہے۔