راجپیاں کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر سماجی بہبود وترقی نسواں سے ملاقات

راجپیاں کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر سماجی بہبود وترقی نسواں سے ملاقات

مظفرآباد(بیورورپورٹ)حلقہ کوٹلہ کے سیاحتی و پرفضا علاقہ راجپیاں کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر سماجی بہبود وترقی نسواں نورین عارف سے ملاقات،11نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ۔ جس میں پرائمری سکول کا قیام ، بجلی کے پولوں کی فراہمی، 2لنک سڑکوں کی تعمیر، محکمہ تعمیرات عامہ کو حوالگی اور قلیوں کی تعیناتی ، ڈسپنسری کا قیام ، جنازہ گاہ کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی ، تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں میں حصہ، اظہر الہی کی ملازمت کی فراہمی کا معاملہ سرفہرست میں شامل تھے ۔ وفد نے میر محمد اشتیاق کی سربراہی میں 40رکنی وفد نے ملاقات کی جبکہ وفد نے وزیر حکومت کو راجپیاں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جو باضابطہ طور پر قبول کی گئی اور بہت جلد دورہ کرنے کا یقین دلایا ۔ وزیر حکومت نے انکے تمام مطالبات کو جائز قرار دیا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر