دہشتگردی کے خاتمے میں فوج کا مثالی کردارہے،سردارقمرزمان

دہشتگردی کے خاتمے میں فوج کا مثالی کردارہے،سردارقمرزمان

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سابق وزیر سردار قمر الزمان خان نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج کا کردار تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل نہ ہوئے تو پوری دنیا میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے ۔مسلمان اپنے حق کیلئے یک زبان ہو جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پوری اقوام عالم کیلئے ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔پاکستانی افواج نے ملک کو پرامن بنانے کیلئے بڑی قربانیوں کے بعد دہشتگردی کو کنٹرول کیا ہے ۔اب تمام سیاسی جماعتیں بغیر کسی ڈر اور خوف کے ملک بھر میں جلسے کر رہی ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اب دہشتگردی کے واقعات کم ہو گئے ہیں ۔سردار قمر الزمان خان نے کہا کہ امریکہ فلسطین کے حوالہ سے غلط پالیسی کے تحت پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کا خیال کرتے ہوئے امریکہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہئیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر