آزادکشمیر حکومت راجہ فاروق حیدرکی قیادت میں مستحکم ہے،رفاقت اعوان

آزادکشمیر حکومت راجہ فاروق حیدرکی قیادت میں مستحکم ہے،رفاقت اعوان

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کہا کہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی کی حکومت وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مضبوط و مستحکم ہے ۔اختلافات کا خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ مایوسی ہوگی ۔پاکستان میں مسلم لیگ کا مستقبل ہے ۔حقیقی معنوں میں ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے میاں محمد نواز شریف قائد پاکستان مسلم لیگ ن جو منصوبہ جات شروع کیے ان کی تکمیل بھی ہو رہی ہے سی پیک ہو یا پاور پراجیکٹس۔اس وقت ملک اندھیروں سے نکل چکا ہے ۔چند سازشی عناصر کا پروپیگنڈہ قوم کو گمراہ نہیں کر سکتا۔یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر راجہ فاروق حیدر خان کے اقدامات سے بے چینی کی فضاء کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔جب اصلاحات کا آغاز ہوتا ہے تو خرابیوں کے خاتمہ میں تھوڑا وقت لگتا ہے اور شرپسند عناصر اس کو انتقام کی شکل دے کر مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ۔اگر ہم نے اپنے معاشرے کو درست سمت میں ڈالنا ہے تو پھر میرٹ سب کیلئے کے فارمولہ کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ہمیں راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ آزادکشمیر کو اس سمت پر لے کر جا رہے ہیں کہ جہاں امیر غریب طاقتور اب برابری کی بنیادی پر پرکھے جائیں گے ۔اس جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر