چوہدری غلام عباس کی برسی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی،مرتضیٰ گیلانی

چوہدری غلام عباس کی برسی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی،مرتضیٰ گیلانی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر سابق وزیر حکومت پیر سید مرتضیٰ علی گیلانی نے کہا ہے کہ 18دسمبر کو رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کی برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی جائے گی اس دن تجدید کو عہد کیا جائے گا تحریک آزادی کشمیر اور آزادخطہ کے عوام کے حقوق کے لیے اپنا بھرپورکردارادا کریں گے ۔آج پاکستان اور آزادکشمیر کے حکمران مسئلہ کشمیر کو بھول چکے ہیں لیکن مسلم کانفرنس اپنے قائد صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھی گی مسلم کانفرنس اپنے اسلاف کے بنائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے اُن کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے اسلاف کو بھول جاتی ہیں وہ بھی کامیاب نہیں ہوتی اور جو قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کا یاد رکھتے ہیں وہ دنیا میں کامیاب ہو جاتی ہیں ۔مسلم کانفرنس ایک نظریاتی جماعت ہے ۔ انہوں نے مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کارکنوں کو اور عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 18دسمبر کو ہونے والی غلام عباس کی برسی کے سلسلہ میں تیاریاں کریں اور 18دسمبر کو چوہدری غلام عباس کی برسی میں راولپنڈی میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوہدری غلام عباس کی برسی کے حوالہ سے اپنے حلقہ لچھراٹ میں کارکنوں کی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارکنان قافلوں کی صورت میں شرکت کر کے قومی اور ملی بیداری کا ثبوت دینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں برسی قومی تقریب میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے ہزاروں کارکنان شرکت کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس کا شمار تحریک آزاد ی کشمیر اور مسلم کانفرنس کے عظیم قائدین میں ہوتا ہے۔جنہوں نے کشمیر کی آزاد ی،ریاست جموں وکشمیر کے تشخص اور مسلم کانفرنس کی مضبوطی و استحکام کیلئے لازوال کردار ادا کیا مرحوم رہنماء کی برسی عقیدت و احترام کیساتھ مناتے ہوئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔رئیس الا حرار چوہدری غلام عباس کشمیر کے بڑے لیڈر تھے۔جن کی قربانیوں اور خدمات کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر