کراچی: ٹریفک حادثات کے دوران 5 افراد زخمی

کراچی: ٹریفک حادثات کے دوران 5 افراد زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر ریجنٹ پلازہ کے قریب بے قابو واٹر ٹینکر نے رکشہ اور کار کو روند ڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں رکشہ ڈراؤر بشیر احمد اور رزاق شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب کورنگی کراسنگ پل کے قریب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر