سندھ کی ثقافت ہزاروں برس قدیم اور شاہکار ہے،سید ناصر شاہ
کراچی ( پ ر) سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ ، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی، پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ فورم، لیجنڈ ورلڈ کے تعاون سے کراچی کے مقامی آڈیٹوریم میں ، ’سندھ کلچرل شو‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں برس قدیم اور شاہکار ہے۔ سندھ کی ثقافت کے حوالے سے منعقدہ کردہ تقریب میں سندھ سمیت ملک کی دیگر قوموں کی تہذیب کو اجاگر کرنا ایک بہتر اقدام ہے جس سے باہمی اتحاد و بھائی چارہ گی کو فروغ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تہذیب، زبان، اور کلچر نفرت کا درس نہیں دیتا، ہم کو تمام قوموں کی ثقافت کا احترام کرنا ہوگا جس سے ملک ترقی کرے گا۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ دھرتی امن و بھائی چارہ کی دھرتی ہے، اس امن و آشتی والی دھرتی پر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں غذائی قلت کی وجہ سے معصوم بچے اموات کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ غربت، معاشی بدحالی کے باوجود اپنی تہذیت و تمندن سے بے انتہا پیار کرتے ہیں جو قابل تحسین بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی خوشحالی کیلئے اجتمائی جدوجہد کی شدیدضرورت ہے۔ تحریک انصاف دادو ڈویژن کے صدر اور سابق وفاقی سیکریٹری گل محمد رند نے کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سندھی عوام کا معیار زندگی تباہ ہوگیا ہے، سرکاری اداروں میں بدعنوانی کی انتہا کردی گئی ہے ۔ آصف علی زرداری اینڈ کمپنی نے سندھ کے ثقافتی مقامات سمیت سندھ کی تہذیب و تمندن کو بھی ناقبل تلافی نقصان پہنچا یاہے۔بق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ(ف) کے رہنما فقیر جادم مگریو نے کہا کہ سندھ کی تہذیب پر ہمیں فخر ہے جبکہ دیگر قوموں کی ثقافت کا بھی احترم کرنا چاہئے ، مسلم لیگ (ف) کی ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی مزید ضرورت ہے،اس سلسلے میں محکمہ ثقافت حکومت سندھ کی کارکردگی محض صفر ہے ، مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے سورٹھ تھیبو نے کہا کہ سندھ کی ثقافت سے سندھ کی عوام پیار کرتی ہے، دنیا بھر میں سندھ کی ثقافت کو شاہکار درجہ حاصل ہے۔ سا۔ آباد کے چیئرمین عارف جیوا نے کہا کہ سندھ کی ثقافت کا روز منانے سے باہمی نفرتوں کا خاتمہ ہوگا، بلڈرز اپنی تعمیر کردہ عمارات کو سندھ کی ثقافت کے مطابق بنانے پر ترجیح دیتے ہیں۔ سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حمید بھٹو نے کہا کہ ہم سندھ کی ثقافت کو مناتے ہوئے تمام قوموں کی تہذیب سے پیار کے پیغام ارسال کرر ہے ہیں اور دیگر تمام قوموں سے بہتر تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بسنے والی تمام قومیں سندھ کی وارث ہیں انہیں بھی سندھ کی ثقافت سے پیار کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ سمیت ملک کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنے کیلئے اپنا کردارا ادا کرنا ہوگا۔ آڑٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت کے منعقد شو میں بغیر رنگ و نسل کے مختلف قوموں کے ہزاروں افراد کا اکٹھا ہونے سے ثابت ہورہا ہے کہ یہ تمام لوگ سندھ کی تہذیب سے پیار کرتے ہیں۔ لیجینڈ ورلڈ کے سی ای او انور علی سانگی نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت سمیت تمام قوموں و ملک کی ترقی کیلئے باہمی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پانچ سو سے زائد شخصیتوں کو اجرک و سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا ان میں ڈی آئی جی جیل پرویز احمد چانڈیو، جیل سپرنٹنٹنڈنٹ سید شاکر علی شاہ، خلیل چنا سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ محفل موسیقی میں تاج مستانی، ارشد محمود، نجف علی، جگر جلال، رضا علن ،زارا گروپ ،و دیگر فنکاروں نے اپنے گیت پیش کئے۔ تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض حنیف ساگر، ردا سیفی، مریم کوثر، پرھ سومرو سمیت دیگر نے سر انجام دیئے۔ پروگرام میں اوشین ویلفیئر آرگنائیزیشن کے فوٹ پاتھ اسکول اور گورنمنٹ بزرٹا اسکول کے طلباء و طالبات نے گیتوں پر ٹیبلوز پیش کرکے داد حاصل کئے جبکہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے سندھ کی ثقافتی رنگوں کو چار چاند لگادیئے۔