عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک سسٹم ،وزارت داخلہ سے جواب

عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک سسٹم ،وزارت داخلہ سے جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں عمرہ زائرین کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزادت داخلہ سے جواب طلب کرلیا اور درخواست گزار کو جواب الجواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں عمرہ زائرین کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں وکیل صفائی ایڈووکیٹ ندیم شیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے بائیو میٹرک سسٹم میں اب تک دو ماہ کی توسیع کی جا چکی ہے جبکہ عدالت میں نجی کمپنی کے وکیل کا کہنا تھا کہ کمپنی حکومت کے احکامات کے بعد ہی بائیو میٹرک سسٹم کر رہی تھی جو قانون کے مطابق ہے ایڈووکیٹ ندیم شیخ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ بائیو میٹرک کے لئے کافی ہے پھر الگ سے بائیو میٹرک سسٹم کرنا لاکھو زائرین کو تکلیف دینے کے مترادف عدالت نے وکلا کا موقف سنتے ہوئے وفاقی حکومت وزارت مزہبی امور سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے بعد ازا درخواست گزار راؤ ناصر علی جہانگیر کو بھی جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرسی