لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ،شاہراہوں پر دھند چھا گئی،مری میں 4 انچ برفباری ریکارڈ

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ،شاہراہوں پر دھند ...
لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ،شاہراہوں پر دھند چھا گئی،مری میں 4 انچ برفباری ریکارڈ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید سردی کے باعث قومی شاہراہوں پر دھند چھا گئی جس سے حدنگاہ 30 میٹر رہ گئی ، موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ شہری دھندکے دوران غیرضروری سفرسے گریزکریںاوردوران سفرفوگ لائٹس کااستعمال کریں،ترجمان کا کہناتھا کہ شہری مشکل صورتحال میں ہیلپ لائن 130پررابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور قومی شاہراہوں پر دھند چھا گئی جس سے موٹروے پر شہریوں کو ٹریفک کی روانگی متاثر ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے،چیچہ وطنی،پاکپتن ،میاں چنوں،ملتان سے صادق آبادتک شدیددھندکے باعث حدنگاہ 30 میٹررہ گئی،قومی شاہراہ پرڈہرکی سے پنوعاقل تک حدنگاہ بھی 30میٹرریکارڈ کی گئی،ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیاجبکہ ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت16ڈگری سینٹی گریڈرہنے کاامکان ہے۔

ادھرنکیال،آزادکشمیرشہراورگردونواح میں گزشتہ روزسے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے اور مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے،جبکہ دیامرمیں نانگاپربت،بٹوگااوربابوسرٹاپ، ،مری اورگردونواح میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے،گزشتہ رات سے اب تک4انچ برف پڑچکی ہے،محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت10.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا ،کراچی میں ہوائیں8کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں،ہوامیں نمی کاتناسب80فیصدریکارڈکیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابقآئندہ24گھنٹے میں موسم خشک اوررات میں سردرہنے کاامکان ہے جبکہ کل سے کراچی میں سائبیریاکی سردہوائیں چلنے کاامکان ہے اور کراچی میں ہفتے تک سردی کی لہرجاری رہنے کاامکان ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور /اہم خبریں