حیدر آباد،عمارت گرنے سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق،خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی

حیدر آباد،عمارت گرنے سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق،خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی
حیدر آباد،عمارت گرنے سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق،خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی

  

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حیدر آباد میں عمارت گرنے سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ٹنڈومیرمحمود میں گرنے والی عمارت آگ سے متاثرہ گتے کے گودام کے ساتھ تھی،گرنے والی عمارت سے متصل گتے کے گودام میں لگی آگ بجھادی گئی ،ریسکیو حکام نے امدادی کارروائیوں کے دوران عمارت کے ملبے سے 9 ماہ کی بچی کی لاش اور دیگر دبے ہوئے افراد کو زندہ نکال لیا جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : حیدرآباد /اہم خبریں