وزیر اعظم کے پاس موقع ہے کہ وہ اسحاق ڈار کی تباہ کن معاشی پالیسیوں سے چھٹکارہ حاصل کریں: اسد عمر

وزیر اعظم کے پاس موقع ہے کہ وہ اسحاق ڈار کی تباہ کن معاشی پالیسیوں سے چھٹکارہ ...
وزیر اعظم کے پاس موقع ہے کہ وہ اسحاق ڈار کی تباہ کن معاشی پالیسیوں سے چھٹکارہ حاصل کریں: اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سٹاک مارکیٹ، ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر اور کرنسی ریٹ کو قرضوں کے سر پر مستحکم رکھا جس کا اب خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم کے پاس موقع ہے کہ وہ اسحاق ڈار کی تباہ کن پالیسیوں سے چھٹکارہ حاصل کریں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معاشی ترقی کو ظاہر کرنے کیلئے تین کام کیے، پہلے نمبر پر سٹاک مارکیٹ کو بڑھتا ہوا دکھایا گیا جبکہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر زیادہ سے زیادہ رکھے گئے اور کرنسی ریٹ کو مزید گرنے سے روکا گیا۔اب یہ حال ہے کہ سٹاک مارکیٹ 14 ہزار پوائنٹس سے زیادہ گر چکی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوچکی ہے جبکہ روپے کی قدر صرف 2 دن میں 4 فیصد سے کم ہوچکی ہے۔


انہوں نے کہا کہ آپ صرف ایک عرصے تک ہی قرضوں ، ڈیٹا میں ردو بدل کرکے اور مصنوعی استحکام کے ذریعے معیشت کو چلا سکتے ہیں لیکن پھر حقائق سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔اب اسحاق ڈار جا چکے ہیں تو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس موقع ہے کہ وہ حکمت عملی کو تبدیل کریں اور ڈار کی تباہ کن معاشی پالیسیوں سے چھٹکارہ حاصل کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -