لاہور،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دسویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق،ڈرائیور فرار

لاہور،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دسویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق،ڈرائیور فرار
لاہور،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دسویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق،ڈرائیور فرار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق ہو گیا،نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لوہاراں والا کھوہ کا رہائشی دسویں جماعت کا طالب علم عظیم اختر موٹر سائیکل پر سکول جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے طالبعلم شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا،حادثے کے بعدٹرک ڈرائیورفرار ہو گیا پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور