قانونی شادی ہال بھی مسمار ، حقیقت کا سامنے آنے پر نقصان پورا کرنیکی یقین دہانی

قانونی شادی ہال بھی مسمار ، حقیقت کا سامنے آنے پر نقصان پورا کرنیکی یقین ...
قانونی شادی ہال بھی مسمار ، حقیقت کا سامنے آنے پر نقصان پورا کرنیکی یقین دہانی

  

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو پھرتیاں مہنگی پڑگئیں ، چار روزہ تعطل کے بعد عجلت میں آپریشن کرکے قانونی شادی ہال ہی توڑ ڈالا۔ کے ڈی اے افسران غیرذمہ داری پر معذرت کرتے رہے ، شادی ہال مالک کو نقصان کے ازالے کا بھی یقین دلایا۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو چار روزہ تعطل کے بعد عجلت میں کیا گیا آپریشن مہنگا پڑگیا۔

پولیس اور رینجرز کی نفری ملنے پر کے ڈی اے افسران نے ایسی پھرتی دکھائی کہ عجلت میں قانونی شادی ہال ہی توڑ ڈالا ، کے ڈی اے افسران نے غیرذمے داری تسلیم کرتے ہوئے شادی ہال مالک کو نقصان کے ازالے کا بھی یقین دلایا۔ آپریشن کا جائزہ لینے ڈی جی کے ڈی اے بھی پہنچے ،انہوںنے کہاکہ آپریشن حکمت عملی بنانے کے لیے روکا گیا تھا ، تیسرے مرحلے میں چائنا کٹنگ کے تحت بنائے گئے مکان بھی مسمار کریںگے۔کے ڈی اے انسداد تجاوزات سیل نے آپریشن کے دوران مجموعی طورپر7شادی ہال اور ایک زیر تعمیر رہائشی عمارت کو مسمار کیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ڈی جی کے ڈی اے سمیع اللہ صدیقی نے بتایا کہ آپریشن حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لئے روکا گیا تھایہ آپریشن نان اسٹاپ ہے اس کے لئے ،منصوبہ بندی اور کچھ وسائل کی ضرورت تھی ،آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 7شادی ہال اور ایک زیر تعمیر رہائشی عمارت کو مسمار کیا گیا۔

مزید : کراچی