آزادی مفت میں نہیں ملتی ،اس کی قیمت دینی پڑتی ہے ، آج ہماری آزادی بہادر جوانوں کی مرہون منت ہے ،آرمی چیف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی اس کی قیمت دینی پڑتی ہے ، آج ہماری آزادی ہمارے بہادوروں کی مرہوں منت ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی ،آزادی کی ایک قیمت ہوتی ہے جو چکانا پڑتی ہے،انہوں نے کہا کہ دھرتی ماں کےلئے بیٹوں کوقربانی دینی پڑتی ہے،ملک کیلئے جان بچھاور کرنے والے شہیدوں کو سلام کرتا ہوں ۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں
"Freedom isn't free, it costs sons of the soil. Freedom that we enjoy today is owed to so many such bravehearts. Salute to our Martyrs"COAS. pic.twitter.com/GVTOnmTrWn
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 12, 2017