فاٹا اصلاحات بل، جماعت اسلامی کا مارچ فیض آباد انٹرچینج پہنچ گیا

فاٹا اصلاحات بل، جماعت اسلامی کا مارچ فیض آباد انٹرچینج پہنچ گیا
فاٹا اصلاحات بل، جماعت اسلامی کا مارچ فیض آباد انٹرچینج پہنچ گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی کا فاٹااصلاحات اورانضمام سے متعلق مارچ مری روڈ راولپنڈی سے فیض آباد انٹرچینج پہنچ گیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کنٹینر پر بھی موجود ہیں،فیض آباد پر مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم گولیوں اورآنسو گیس سے ڈرنے والے نہیں،ہم آئین،قانون اور انصاف چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ قبائلی عوامی دہشتگرد نہیں ہیں،ایف سی آر کے قانون کو نہیں مانتے،سراج الحق کا کہناتھا کہ بل پیش نہ کر کے قبائلی عوام کے ساتھ منافقت کی گئی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی