ویرات کی انوشکا سے شادی پر ثانیہ بھابھی اور پاکستانی کرکٹرز نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کردیا ،کس نے کیا کہا ؟آپ بھی جانئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لا ئن) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی پر جہاں دنیا بھر سے انہیں مبارکبادیں مل رہی ہیں تو وہاں ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی نو بیاہتا جوڑے کے لیے اپنی خوشی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرراولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کوہلی اورانوشکا شرما کو ان کی زندگی کی نئی اننگز پر نیک تمناوں کااظہار کیا اور زندگی کی نئی اننگز کے لیے دعا دی۔
Wishing @imVkohli and @AnushkaSharma all the best in the new innings of their life #viratanushka #congrats
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 11, 2017
سٹار آل راﺅنڈ شاہد آفریدی نے دونوں کو شادی کی مبارکباد دہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی خوشیاں ہمیشہ اسی طرح قائم و دائم رہیں۔
Congratulations @imVkohli @AnushkaSharma on your wedding. May God Bless you two and give you happiness and a rewarding married life.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 11, 2017
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے دونوں اپنی شادی کے دن بہت خوبصورت اور خوش لگ رہے ہیں۔
Awee ❤️ congratulations you two .. you look lovely and so so happy .. wish you all the happiness in the world ❤️ @imVkohli https://t.co/RNeu0ioGK3
— Sania Mirza (@MirzaSania) December 11, 2017
پاکستانی کرکٹرمحمد عامر نے ویرات کوہلی کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی ہے جس میں کوہلی نے اپنی اور انوشکا شرما کی شادی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔قومی کھلاڑی عمر اکمل نے بھی ویرات اور انوشکا کے لیے اپنی نیک تمناوں کااظہار کیا اور کہا کہ آپ کا پیار ہمیشہ یونہی چمکتا رہے۔
Congratulations to you both and much happiness on your wedding day. May your love shine warmly forever @imVkohli @AnushkaSharma
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) December 11, 2017
ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کر نے کے لیے یہاں کلک کریں