پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟ اتنا زیادہ کہ جان کر آپ ابھی ٹینکی فل کروا لیں گے

پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟ اتنا زیادہ کہ جان کر آپ ابھی ٹینکی ...
پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟ اتنا زیادہ کہ جان کر آپ ابھی ٹینکی فل کروا لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ڈالر کی قیمت یونہی بڑھتی رہی تو پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا جبکہ درآمد شدہ اشیا بھی مہنگے داموں پاکستان آئیں گی۔
آل پاکستان سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوگا جبکہ سی پیک سمیت تمام منصوبہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

کنوارے مردوں کی شادی کروانے والا موبائل فون کور مارکیٹ میں آگیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے ذرائع کا زیادہ تر انحصار درآمدات پر مبنی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتیں پہلے ہی بڑھ رہی ہیں اور اب پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔ اگر روپے کی بے قدری جاری رہی تو تیل اور گیس کی قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا، اس کے علاوہ صنعتی و زرعی شعبوں پر منفی اثرات آئیں گے اور پاکستان کا ہر شہری اس سے متاثر ہوگا۔ ’ حکومت فوری طور پر روپے کی گرتی ہوئی قیمت کو سنبھالا دے‘۔
غیاث پراچہ نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف اور برآمد کنندگان کو خوش کرنے کیلئے روپے کی قیمت گرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ برآمد کنندگان کو اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہیے اور حکومتی بیساکھیوں کے سہارے سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید :

بزنس -