اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر سے فاٹا کے لوگوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے: عمران خان

اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر سے فاٹا کے لوگوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے: عمران خان
اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر سے فاٹا کے لوگوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات نافذ نہ ہونے کی وجہ سے فاٹا کے لوگوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ حکومت کا فاٹا اصلاحات پر غیر سنجیدہ رویہ سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے فاٹا کے ان لوگوں کی توہین ہے جنہیں آج بھی اپنے جمہوری حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔فاٹا اصلاحات پیکج کے مکمل نفاذ میں تاخیر کی وجہ سے فاٹا کے لوگوں میں سخت بے چینی ہے ، اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات کا مکمل پیکج اور ایف سی آر کے خاتمے کا بل پیش کرے اور پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا دائرہ کار ان علاقوں تک وسیع کرے، حکومت آئین کے آرٹیکل 106 میں ترمیم کرکے خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا کے ارکان کی نمائندگی بڑھائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -