شادی کرتے ہی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اہم ترین چیز بیچنے کا فیصلہ کرلیا، یہ گھر یا گاڑی نہیں بلکہ۔۔۔

شادی کرتے ہی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اہم ترین چیز بیچنے کا فیصلہ ...
شادی کرتے ہی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اہم ترین چیز بیچنے کا فیصلہ کرلیا، یہ گھر یا گاڑی نہیں بلکہ۔۔۔

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ انہوں نے شادی کے فوری بعد ہی اہم ترین چیز بیچنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، یہ گھر یا کوئی گاڑی نہیں بلکہ ایسی چیز ہے جسے ہرجوڑا زندگی بھر کیلئے محفوظ رکھنا چاہتا ہے ۔

انوشکا کوہلی کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی، یہ اور بہت کچھ ۔ ۔۔  جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑا اپنی شادی کی تصاویر ایک امریکی فیشن میگزین کو بیچنے جارہاہے اوراس سے حاصل ہونیوالی آمدنی فلاحی کاموں پر خرچ ہوگی ۔ انوشکا اور کوہلی دونوں ہی ماضی میں جانوروں کے لیے اپنی محبت کا کھلم کھلا اظہار کرچکے ہیں اور شادی کی تصاویر بیچ کر فلاحی کاموں میں رقم خرچ کرنے کا انتہائی شاندار اقدام ہے ۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ذرائع کے مطابق انوشکا اور کوہلی کے ولیمے کی تقریب 21دسمبر کو دہلی اور ممبئی میں ہوگی جبکہ انوشکا کے خاندان کی طرف سے ممبئی میں 26دسمبر کو دعوت کا اہتمام کررکھاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ سچن ٹنڈولکر، شاہ رخ خان ، عامر خان اور یووراج سنگھ ولیمے میں شریک ہوں گے ۔

مزید : کھیل