ٹی 10 لیگ میں سنچری اور نصف سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کو کتنے کروڑ روپے ملیں گے؟ تفصیلات جان کر آپ کی تو کیا پی سی بی کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ٹی 10 لیگ میں سنچری اور نصف سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کو کتنے کروڑ روپے ملیں ...
ٹی 10 لیگ میں سنچری اور نصف سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کو کتنے کروڑ روپے ملیں گے؟ تفصیلات جان کر آپ کی تو کیا پی سی بی کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

عجمان (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ دنیا کا مہنگا ترین کھیل بنتا جا رہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں سال بھارتی کپتان ویرات کوہلی دنیا کے سب سے قیمتی کھلاڑیوں کی فہرست میںساتویں نمبر پر آئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

کرکٹ کے کھیل میں کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی پر مہنگے انعامات اور بڑی رقوم سے نوازا جاتا ہے لیکن شارجہ میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کی انتظامیہ نے اس معاملے میں تمام حدیں پار کر دی ہیں اور کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے کے ایسے قیمتی انعامات سے نوازنے کا اعلان کر کے دنگ کر دیا جو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 لیگز میں بھی نہیں دئیے جاتے۔

ٹی 10 لیگ کی انتظامیہ اپنی لیگ کو کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر اکسانے کیلئے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی 10 لیگ 10 اوورز پر مشتمل ہو گی اور یہی وجہ ہے کہ اس میں سنچری بنانا ایک مشکل کام ہو گا مگر جو بھی بلے باز یہ کارنامہ سرانجام دے گا اسے دبئی میں 5 سے 6 لاکھ درہم (تقریباً ایک کروڑ 50 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کا سٹوڈیو اپارٹمنٹ دیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس لیگ میں نصف سنچری بنانا قدرے آسان ہو گا تاہم ان بلے بازوں کیلئے بھی بیش قیمتی انعامات کا اعلان کیا گیا ہے اور رپورٹ کے مطابق نصف سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کو رولیکس کی گھڑی دی جائے گی جس کی مالیت 15 سے 20 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

مزید : کھیل