”ہمارے ان شہریوں کو تم پکڑ لو“ چین نے پاکستان کو کھلی چھٹی دے دی

”ہمارے ان شہریوں کو تم پکڑ لو“ چین نے پاکستان کو کھلی چھٹی دے دی
”ہمارے ان شہریوں کو تم پکڑ لو“ چین نے پاکستان کو کھلی چھٹی دے دی

  

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام پاکستان میں جرائم میں ملوث چینی شہریوں کے خلاف ملکی قوانین کے تحت اقدامات اٹھانے پر رضامند ہوگئے ہیں، یہ اتفاق رائے پنجاب کے وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور چین کے وائس قونصلر جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد طے پایا گیا ہے۔

ویرات کوہلی کی شادی اس ”ویلا“ میں ہوئی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہاں کیا کچھ میسر ہے اور صرف ایک رات کا کرایہ کتنا ہے؟ تفصیلات جان کر آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے

تفصیلات کے مطابق رواں سال مارچ میں ایف آئی اے اور بینک الحبیب کی ٹیموں نے فراڈ میں ملوث چینی شہریوں کے ایک گینگ کو حراست میں لیا تھا، یہ گینگ کراچی میں موجود مختلف اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ مخصوص ڈوائسز لگا کر لوگوں کے پاس ورڈ چرا کر رقم نکلوانے میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کی ٹیم نے اس گینگ کے سرغنہ اور اہم ممبران ژونگ ژامنگ اور ژونگ ژیکوان کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا جب وہ اے ٹی ایم سے مخصوص ڈیوائسز ہٹا رہے تھے۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی چینی شہری اگر ہمارے ملک میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف ملکی قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔اسی دوران چینی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان میںمجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث چینی شہریوں کے خلاف اگر کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو انہیں اس پر اعتراض نہیں ہوگا۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی