پاکستانی قوم سیاسی،سفارتی اوراخلاقی سطح پرفلسطین کی مددکرے گی:آرمی چیف

پاکستانی قوم سیاسی،سفارتی اوراخلاقی سطح پرفلسطین کی مددکرے گی:آرمی چیف
پاکستانی قوم سیاسی،سفارتی اوراخلاقی سطح پرفلسطین کی مددکرے گی:آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو پاکستانی قوم کی اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے اور دونوں مسئلوں پر اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا اور پاکستانی قوم سیاسی سفارتی اور اخلاقی سطح پر فلسطین کی مدد کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر ایچ ای ولید اے ایم ابو علی نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کے حل طلب مسئلے کو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتا ہے اور ہممسئلہ کشمیرکی طرح فلسطین پرواضح موقف رکھتے ہیں۔ پاکستان فلسطین کے معاملے پرہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر فلسطینی سفیر نے فلسطین کاز کے لیے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

آزادی مفت میں نہیں ملتی ،اس کی قیمت دینی پڑتی ہے ، آج ہماری آزادی بہادر جوانوں کی مرہون منت ہے ،آرمی چیف

دوسری جانب آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع ایچ ای محمد بن عبداللہ نے بھی ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ سعودی وزیر نے پاکستانی فوج کی کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -