شہر قائد میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ، 2افرادجاں بحق، 5زخمی

شہر قائد میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ، 2افرادجاں بحق، 5زخمی
شہر قائد میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ، 2افرادجاں بحق، 5زخمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن ) کراچی میں2 گروپوں  کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں بغدادی ہوٹل کے قریب2 گروپوں نے  ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ گولیوں کی زد میں آکر 7افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں2خواتین بھی شامل ہے۔زخمیوں میں سے 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو لاشوں سمیت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کاواقعہ 2منشیات فروشوں کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا اور دونوں گروپ کے افراد کی جانب سے ایک دوسرے پر براہ راست فائرنگ کی گئی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کراچی