انوشکا اور کوہلی کی شادی ابتدائی دنوں میں مشکلات کا شکار رہے گی: ماہر نجوم

انوشکا اور کوہلی کی شادی ابتدائی دنوں میں مشکلات کا شکار رہے گی: ماہر نجوم
انوشکا اور کوہلی کی شادی ابتدائی دنوں میں مشکلات کا شکار رہے گی: ماہر نجوم

  

ممبئی (این این آئی)ماہر نجوم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کو ابتدائی دنوں میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باوولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد جہاں اْن کے مداحوں کو اس شادی کا بے صبری سے انتظار ہے وہیں بھارتی ماہرِ نجوم بھی اس جوڑے کی شادی کے حوالے سے بھرپور پیشن گوئیاں کر رہے ہیں۔بھارتی نجوم مالوو بٹ کا اپنے ایک انٹرویو میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ شادی دونوں کی زندگی میں جہاں خوشیاں لائے گی وہیں دونوں کو ابتداء میں پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں توازن رکھنا ہوگا ورنہ آپس میں اختلافات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : تفریح