’ان مردوں کے ہم جنس پرست ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے جن کے بڑے بھائی۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

’ان مردوں کے ہم جنس پرست ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے جن کے بڑے بھائی۔۔۔‘ ...
’ان مردوں کے ہم جنس پرست ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے جن کے بڑے بھائی۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)بعض مردوں کی ہم جنس پرستی کی عادت کو ان کی بدخصلتی کہا جاتا ہے لیکن کینیڈا کے سائنسدانوں نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جدید تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”جن مردوں کے بڑے بھائی ہوتے ہیں ان کے ہم جنس پرست ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور اس میں ان کے بڑے بھائیوں کا قصور نہیں بلکہ خواتین جب ایک بیٹے کو جنم دیتی ہیں تو ان کے جسم میں کچھ ایسی تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں جو ان کے اگلے بیٹے کے ہم جنس پرست ہونے کی راہ ہموار کرتی ہیں۔“ سائنسدانوں کے مطابق ”جس مرد کے جتنے زیادہ بڑے بھائی ہوں گے اس کے ہم جنس پرست ہونے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔“

’جن خواتین کے شوہر خوبصورت نہیں ہوتے وہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے بدصورت مردوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی، یہ فائدہ تو آج تک کسی مرد نے سوچا بھی نہ ہوگا

رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”لڑکیوں میں دو xکروموسومز ہوتے ہیں جو ان کی جنس کا تعین کرتے ہیں۔ ان کے برعکس لڑکوں میں ایک Xاور ایک Yکروموسوم ہوتا ہے اور ان میں Yکروموسوم ان کی طبیعاتی جنس کا تعین کرتا ہے۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد ماں کے جسم میں Yکروموسوم کے خلاف مدافعت پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اگلا بیٹا جب ان کی رحم میں پرورش پا رہا ہوتا ہے تو ان کا جسم اس بیٹے کے Yکروموسوم کے خلاف مزاحمت کرتا ہے اور اینٹی این ایل جی این 4وائی(Anti-NLGN4Y)نامی اینٹی باڈی پیدا کرتا ہے۔ یہ اینٹی باڈی بچے کے Yکروموسوم کو ماں کے جسم کے لیے خطرہ سمجھ کر اس کو ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کشمکش کے نتیجے میں بچے کا Yکروموسوم متاثر ہوتا ہے جس سے اس کی مکمل مرد ہونے کی خصوصیات ماند پڑ جاتی ہیں اور پیدا ہونے کے بعد ہم جنس پرستی میں کشش محسوس کرتا ہے۔اس عمل میں اس بچے کے دماغ میں بھی ایسی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو اسے ہم جنس پرستی کی طرف راغب کرتی ہیں۔“

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس