یہ برطانوی سیاستدان بھاگ کر پاکستان آ پہنچی، پیچھے سے عدالت نے غیر موجودگی میں ہی جیل میں ڈالنے کی سزا سنادی، ایسا کیا شرمناک کام کیا تھا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا

یہ برطانوی سیاستدان بھاگ کر پاکستان آ پہنچی، پیچھے سے عدالت نے غیر موجودگی ...
یہ برطانوی سیاستدان بھاگ کر پاکستان آ پہنچی، پیچھے سے عدالت نے غیر موجودگی میں ہی جیل میں ڈالنے کی سزا سنادی، ایسا کیا شرمناک کام کیا تھا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی خاتون سیاستدان بھاگ کر پاکستان آ پہنچی ہے جس کے خلاف ایسے جرم میں مقدمہ چل رہا تھا کہ سن کرہر کسی کو افسوس ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 34سالہ سام ناز نے لندن کے علاقے لیٹن میں واقع ٹیسکو سٹور کے ایک مسلمان تارک وطن ملازم کے خلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کی تھی جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دنیا کا پہلا ”حلال بیلی ڈانس۔۔۔“ بینظیر یونیورسٹی پشاور کی طالبہ نے ایسے طریقے سے ”بیلی ڈانس“ کیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، دیکھ کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

سٹور میں سام ناز کا کسی اور گاہک کے ساتھ جھگڑا ہوا تو 49سالہ محمد وطفا نامی مسلم ملازم نے اس جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کی۔ اس دوران جھگڑا کرنے والا گاہک موقع سے غائب ہو گیا جس پر سام ناز، محمد پر برس پڑی اوراسے ”حرامی غیرملکی“ ”باسٹرڈ“ اوردیگر مغلظات سے نوازتے ہوئے اس پر الزام عائد کر دیا کہ اس نے جان بوجھ کر اس شخص کو فرار کروایا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سام ناز فرار ہو کر پاکستان تو پہنچ گئی ہے لیکن اس کی غیرموجودگی میں عدالت نے اسے 3ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ سماعت میں جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ”ملزمہ ایک متعصب اور ظالم عورت ہے، اس میں ذرہ بھر انسانیت نہیں۔“ رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ قبل جمائما گولڈ سمتھ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ نے رکن پارلیمنٹ کا انتخاب لڑا تھا۔ اس میں یو کے انڈیپنڈنس پارٹی کی طرف سے سام ناز اس کی حریف تھی اور اس دوڑ میں پانچویں نمبر پر آئی تھی۔

مزید : برطانیہ