اگلے ماہ سعودی عرب کس چیز کی قیمت میں یکدم 80فیصد اضافہ کرنے جارہا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

اگلے ماہ سعودی عرب کس چیز کی قیمت میں یکدم 80فیصد اضافہ کرنے جارہا ہے؟ جان کر ...
اگلے ماہ سعودی عرب کس چیز کی قیمت میں یکدم 80فیصد اضافہ کرنے جارہا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ ماہ سعودی عرب اپنے ملک میں ایک ایسی چیز کی قیمت میں یک دم 80فیصد اضافہ کرنے جا رہا ہے کہ سن کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اپنی مقامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 80 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کر چکا ہے ۔ممکنہ طور پر یہ فیصلہ یکم جنوری 2018 تک نافذالعمل ہوگا۔اس اضافے کا مقصد یہ ہے کہ سعودی حکومت بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی اور ملکی وعالمی قیمتوں میں فرق کو کم کرنا چاہتی ہے۔

غیر ملکی شہری کی دبئی آمد، ریسٹورنٹ میں نوکری مل گئی، لیکن پھر بلڈ ٹیسٹ کروایا گیا تو نتیجہ آتے ہی گرفتار کرلیا گیا، اس میں ایسا کیا تھا؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے تحت سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمت 1.35ریال (تقریباً 39روپے)بڑھ جائے گی۔بلومبرگ نے سعودی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پٹرول کی قیمت صرف ایک بار بڑھائی جائے گی جبکہ جیٹ فیول اور باقی ایندھنوں کی قیمتیں 2018ءسے 2021ءکے درمیان آہستہ آہستہ بڑھائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تیل کا بڑا پیدا کنندہ ملک متحدہ عرب امارات 2015ءمیں ہی پٹرول پر سبسڈی ختم کرکے اس کی قیمت بڑھا چکا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : عرب دنیا