ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مزاحیہ ٹوٹکے عروج پر، شائقین نے جی کھول کر دل کی بھڑاس نکالی

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مزاحیہ ...
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مزاحیہ ٹوٹکے عروج پر، شائقین نے جی کھول کر دل کی بھڑاس نکالی

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ رشتہ ازواج میںجڑ گئے ہیں،ان کی شادی کی خبر آنے کی دیر تھی کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ان کی تصاویر سے بھر گئیں ، کوئی جل گیا اور کسی نے دعا دی کے مصداق شادی شدہ جوڑوں نے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا جبکہ کنواروں نے جی کھول کر دل کی بھڑاس نکالی، بھارتی لوگ اس شادی کی تقریب پر خوش جبکہ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے کوہلی کی شادی پر لاتعداد مزاحیہ ٹوٹکے چھوڑے ۔

پاکستانی قوم سیاسی،سفارتی اوراخلاقی سطح پرفلسطین کی مددکرے گی:آرمی چیف

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی گذشتہ روز اٹلی میں ہوئی، یہ شادی پاکستان اور بھارت کے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ٹاپ ہیڈ لائن بن گئی۔ میڈیا نے اس خبر کو خوب مرچ مصالحے کے ساتھ نشر کیا جبکہ سوشل میڈیا میں اس شادی کو لے کر خوب چرچا ہوا، ویرات اور انوشکا کی شادی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاصی مقبول ہے جبکہ پاکستان میں24گھنٹے گزرنے کے باوجود یہ شادی ٹوئٹر کے ٹرینڈز میں ٹاپ ون پر موجود ہے، اس شادی کے حوالے سے پاکستانی صارفین جی بھر کر مزاحیہ ٹوٹکے چھوڑ رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں: 

ایک ٹوئٹر صارف نے گذشتہ دنوں فیض آباد دھرنے کے دوران علامہ خادم حسین رضوی کی ایک تقریر کو شیئر کیا ہے جس میں وہ دھرنا مظاہرین کے لئے لوگوں کی جانب سے دئیے گئے تحائف کا ذکر کر رہے ہیں ، جبکہ اس ویڈیو کے ساتھ صارف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ویرات کی شادی میں موجود مہمان تقریب کے حوالے سے ردعمل دے رہیں ۔

ایک بھارتی صارف ابھیندن سنگھ نے سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ کچھ لوگ ویرات اور انوشکا کوشادی دش کرنے کے لئے ایسے سٹوری اور پوسٹ ڈال رہے ہیں جیسے یہ سب دیکھ کر کوہلی انہیں شادی کی ریسیپشن پر بلا لے گا۔

صحافی عمر قریشی بھی اس مہم میں آگے آئے اور انہوں نے یکے بعد دیگرے دو ٹوئٹس کئے ہیں ، ایک ٹوئٹ میں شادی کی تصویر کو جس میں انوشکا شرما ویرات کو مالا پہنانے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ کوہلی کے ایک دوست نے کرکٹر کو ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے، انہوں نے اس تصویر کو فوٹو شاپ کرکے انوشکا کی تصویر کی جگہ سرفراز احمد کی تصویر لگا رہی ہے جس میں سرفراز نے چمپئینز ٹرافی کی تصویر اٹھا رکھی ہے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف  وقاص امجد کے مطابق کوہلی کے پاس اس وقت سب کچھ ہے سوائے چمپیئن ٹرافی کے، انہوں نے ویرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی تم سے نہیں ہوگا چیز ۔۔۔۔

ایسٹ انڈیا کامیڈی کے نام سے موجود ٹوئٹر ہینڈل نے انوشکا اور ویرات کی جانب سے یکساں عبارت پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ یار تم میری پوسٹ کاپی پیسٹ کر لو مگر تصاویر تبدیل کر دینا ۔ 

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : تفریح