بیگم نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا اور پھر عاشق نے خاتون کے کہنے پر اپنے ہی منہ پر تیزاب ڈال لیا، پیار میں اپنا چہرہ کیوں خراب کر لیا، جان کر ہر مرد کانپ اُٹھے گا

بیگم نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا اور پھر عاشق نے خاتون کے کہنے ...
بیگم نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا اور پھر عاشق نے خاتون کے کہنے پر اپنے ہی منہ پر تیزاب ڈال لیا، پیار میں اپنا چہرہ کیوں خراب کر لیا، جان کر ہر مرد کانپ اُٹھے گا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر ڈالا اور پھر آشنا نے خاتون کے کہنے پرخود کو ہی ایک ایسی تکلیف سے دوچار کر لیا کہ سن کر ہر مرد کانپ اٹھے گا۔ ویب سائٹ asianage.com کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر نگرکرنول میں پیش آیا جہاں سواتھی نامی خاتون نے اپنے آشنا راجیش کے ساتھ مل کر شوہر سدھاکر ریڈی کو قتل کر دیا۔ دونوں نے قتل کرنے کے بعد سدھاکر کی لاش جنگل منتقل کی اور وہاں اسے آگ لگا کر جلا دیا۔

’مجھے ان مسلمان عورتوں نے خود بتایا کہ فوجیوں نے ان کے بچوں کی نظروں کے سامنے بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد انتہائی بے شرمی سے۔۔۔‘

اس گھناﺅنی واردات کے بعد سواتھی نے راجیش سے کہا کہ وہ اپنے چہرے پر تیزاب ڈال لے۔ سواتھی کی اس فرمائش کی وجہ دراصل یہ تھی کہ وہ سدھاکر کے ساتھ راجیش کو تبدیل کرنا چاہتی تھی۔ وہ سدھاکر کو قتل کرنے کے بعد راجیش کو سدھاکر بنا کر اسے ہمیشہ اپنے ساتھ گھر میں رکھنا چاہتی تھی۔ اس نے راجیش کو چہرے پر تیزاب ڈالنے کو اس لیے کہا تاکہ لوگ اسے پہچان نہ سکیں اور اسے سدھاکر ہی سمجھیں۔منصوبہ یہ تھا کہ اس کے بعد سواتھی اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں کو بتائے گی کہ کچھ نامعلوم لوگوں نے سدھاکر کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ہے اور ہم علاج کے لیے حیدرآباد منتقل جا رہے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تاہم ان کا منصوبہ اس وقت ناکام ہو گیا جب راجیش کو جلے چہرے کے ساتھ ہسپتال پہنچایا گیا اور سدھاکر کا بھائی اس کی عیادت کے لیے آیا۔ اس نے پہچان لیا کہ یہ اس کا بھائی سدھاکر نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔اس نے معاملے کی پولیس کو اطلاع دے دی جس نے سواتھی اور راجیش سے تفتیش کی تو سچ سامنے آ گیا۔دونوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سواتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ راجیش کا ہسپتال میں علاج جاری ہے جس کے بعد اسے بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس