شاہ رخ خان بھی سلمان خان کے نقشِ قدم پرچل پڑے

شاہ رخ خان بھی سلمان خان کے نقشِ قدم پرچل پڑے
شاہ رخ خان بھی سلمان خان کے نقشِ قدم پرچل پڑے

  

ممبئی(ای این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی دبنگ خان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فلم کی ناکامی کے بعد دریا دلی کا مظاہرہ کرکے ڈسٹری بیوٹرز کو رقم واپس لوٹا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں سلمان خان اپنی دریادلی کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اور اپنی انہی عادات کی وجہ سے وہ آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں جبکہ اپنی پچھلی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز کو رقم واپس کرکے تو انہوں نے نئی مثال قائم کی جس کی دیکھا دیکھی بالی ووڈ کنگ نے بھی یہی عمل دہرایا۔ شاہ رخ خان کی فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ باکس آفس پر بْری طرح ناکام ثابت ہوئی جس کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کو کافی نقصان برداشت کرنا پڑا کیونکہ فلمساز کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی تھی کہ فلم باکس آفس پر کم سے کم 100 کروڑ کا بزنس کرے گی لیکن فلم نے صرف 62 کروڑ 33 لاکھ کا ہی بزنس کیا، جس کے بعد شاہ رخ خان نے نقصان کی رقم میں 15 فیصد این ایچ سٹوڈیوز اور 30 فیصد دیگر ڈسٹری بیوٹرز کو واپس لوٹائی۔واضح رہے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان نے فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز کو 50 کروڑ کے قریب رقم واپس کی تھی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : تفریح