وزیراعظم ،7وفاقی وزرا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیرقانون کی نااہلی کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیراعظم ،7وفاقی وزرا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیرقانون کی نااہلی کے ...
وزیراعظم ،7وفاقی وزرا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیرقانون کی نااہلی کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )حلف کی خلاف ورزی کرنے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ نہ کرنے کے الزام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،7وفاقی وزرا، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے ۔

درخواست جسٹس ریٹائرڈ فیصل نصیر خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم، وفاقی اور صوبائی وزراءنے ذاتی فائدے نہ اٹھانے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا حلف اٹھا رکھا ہے،درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ ماورائے آئین اقدامات کرنے، حکمرانوں کی جانب سے ذاتی فوائد اٹھانے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں نااہل قرار دیا جائے،حلف کی خلاف ورزی کرنے پر درخواست میں بنائے گئے فریقین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں،درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم اور وزراءکی نااہلی کے بعد انہیں فراہم کی جانے والی تنخواہیں اور دیگر مراعات واپس لی جائیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -