نیب کے ملزم سابق پولیس انسپکٹر کی درخواست ضمانت خارج

نیب کے ملزم سابق پولیس انسپکٹر کی درخواست ضمانت خارج
نیب کے ملزم سابق پولیس انسپکٹر کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ناجائز اثاثے بنانے کے مقدمہ میں ملوث سابق پولیس انسپکٹرعمران سلیم کی ضمانت کی درخواست خارج کرد ی ۔

جسٹس مرزا وقاص رﺅف کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ نے ملزم عمران سلیم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ نیب نے ناجائز اثاثے بنانے کے بے بنیاد الزامات کے تحت ریفرنس دائر کیا ہے، ونیب ریفرنس میں ملزم پر 59 لاکھ روپے کے رقم غیر قانونی ذرائع سے حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے،ملزم کے بینک اکاﺅنٹ کی 2003ءسے 2017ءتک سٹیٹمنٹ کو یکجا کر کے ناجائز رقم کا تعین کیا گیا ہے، نیب نے ملزم کو جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر رکھا ہے، ملزم عمران سلیم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، پراسیکیوٹر نیب نے بتایاکہ ملزم 2007ءمیں ترقی پا کر ایس ایچ او کے عہدے پر تعینات ہوا،ملزم نے ناجائز ذرائع سے بھاری رقوم حاصل کیں، ملزم نے پاکستان سے ناجائز رقم کما کر بیرون ملک بھائی کو ہنڈی حوالہ کے ذریعے بھیجی، ملزم کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے سپین میں مقیم بھائی سے سالانہ 7 لاکھ روپے منگواتا رہا، ملزم کے خلاف واضح اور ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزم عمران سلیم کی ضمانت کی درخواست خارج کی جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق ایس ایچ او گجرات عمران سلیم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کرد ی ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور