قتل کے مقدمہ میں میاں بیوی کی درخواست ضمانت منظور،رہا کرنے کاحکم

قتل کے مقدمہ میں میاں بیوی کی درخواست ضمانت منظور،رہا کرنے کاحکم
قتل کے مقدمہ میں میاں بیوی کی درخواست ضمانت منظور،رہا کرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے پیسے کے لین دین میں مخالف کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار میاں بیوی کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

جسٹس قاضی امین نے ثانیہ خرم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کہ پولیس کو ماہ جنوری 2017ءمیں کاہنہ کی حدود میں ایک بوری بند مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی جس کی ڈی این اے رپورٹ میں شناخت چاند مسیح کے نام سے ہوئی ۔کاہنہ پولیس نے 2 فروری 2017 ءکو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ،مقتول کے لواحقین اور موبائل ڈیٹا سے مقتول کی آخری دفعہ موجودگی ملزمان میاں بیوی ثانیہ اور خرم کے گھر میں پائی گئی لیکن میاں بیوی کا اس مقدمہ سے تعلق نہیں ،ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزمہ کی 5لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور