وئیر ہاﺅس پشاور زلمی کی مصنوعات بنائے گا، معاہدہ طے پا گیا

وئیر ہاﺅس پشاور زلمی کی مصنوعات بنائے گا، معاہدہ طے پا گیا
وئیر ہاﺅس پشاور زلمی کی مصنوعات بنائے گا، معاہدہ طے پا گیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپرلیگ کے سیزن تھری کے لئے میدان تو اگلے سال فروری میں لگے گا مگر اس ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں نے کئی ماہ قبل ہی اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں، نئے نئے کھلاڑی شامل کئے جا رہے ہیں جبکہ ٹیموں کی اشتہاری مہمات بھی تیزی سے جاری ہیں۔ گذشتہ سیزن کی چمپئین پشاور زلمی اس مرتبہ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، یہی وجہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی کے چاہنے والے پہلے سے زیادہ پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ پشاور زلمی نے آئندہ سیزن کے لئے اپنی مصنوعات بھی متعارف کرادی ہیں۔

جنوبی سوڈان میں قبائل کے درمیان تصادم،170سے زائد ہلاک ، 200 زخمی

آن لائن خریداری کی ویب سائٹ ” وئیر ہاﺅس“ پشاور زلمی کے مصنوعات بنانے کے لئے آفیشل پارٹنر بن گئی ہے، وئیر ہاﺅس نے زلمی کے چاہنے والوں کے لئے متعدد مصنوعات متعارف کروادی ہیں ، ان مصنوعات میں ہینڈ بیگ، بیجز، کپ ، لیپ ٹاپ بیگ، نوٹ بکس سمیت ایک درجن سے زائد مصنوعات متعارف کرادیں ہیں۔ مصنوعات خریدنے کے لئے آن لائن آرڈز دئیے جا سکتے ہیں جبکہ وئیر ہاﺅس بذریعہ ڈاک مطلوبہ مصنوعات آرڈز دینے والوں کو فراہم کرے گا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کھیل