ویرات کوہلی کی انوشکا سے شادی کے بعد ایسی خاتون نے مبارک باد کا پیغام جاری کر دیا کہ بھارتی کھلاڑی سوچ بھی نہیں سکتے ہوں گے

ویرات کوہلی کی انوشکا سے شادی کے بعد ایسی خاتون نے مبارک باد کا پیغام جاری کر ...
ویرات کوہلی کی انوشکا سے شادی کے بعد ایسی خاتون نے مبارک باد کا پیغام جاری کر دیا کہ بھارتی کھلاڑی سوچ بھی نہیں سکتے ہوں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کی وویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ڈینیلی وایٹ نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو شادی کی مبارک باد پیش کی ہے جبکہ انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کھلاڑی ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش بھی کر چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ وویمن ٹیم کی کھلاڑی ڈینیلی وائٹ نے 2014میں ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا کے ذریعے شادی کی پیشکش کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا وہ بھارتی کپتان کی ہمیشہ قدردان رہیں گی ۔تاہم گزشتہ روز شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد انگلش کھلاڑی نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو نئی زندگی پر مبارک باد دی ۔

مزید : کھیل