لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام حکومتی دعوی جھوٹے ثابت ہوئے: مہرین انور راجہ

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام حکومتی دعوی جھوٹے ثابت ہوئے: مہرین انور راجہ
 لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام حکومتی دعوی جھوٹے ثابت ہوئے: مہرین انور راجہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ،ملک بھر میں لوڈشیڈ نگ کا سلسلہ تاحال جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں مہرین انورراجہ کا کہناتھا کہ ایسے اعلانات نہ کئے جائیں تو زمینی حقائق سے مطابقت نہ رکھتے ہوں اس طرح کے اعلانات سے حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موسم سرما کی پہلی بار ش سے ہی ملک بھر کے بجلی کا نظام متاثر ہوا،لاہور میں 80فیڈر بند ہوگئے ، لاہور اندھیر ے میں ڈوبا رہا ، بارش کے علاوہ بھی عوام کو بجلی 24گھنٹے بجلی دستیاب نہیں ، ابھی تک ملک میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔سابق وزیر مملکت انصاف نے مزید کہاکہ حکومت عوام کو دھوکا دینا بند کرے ، عوام سے کب تک جھوٹ بولا جائے گا ؟بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے روز نئے منصوبوں کا اعلان ہوتا ہے لیکن ابھی تک ملک سے اندھیر نہیں چھٹ سکے ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور