دھرنوں پے دھرنے نواز شریف سے دشمنی کا ثبوت، اثرات ڈالر تک پہنچ گئے: مشاہد اللہ خان

دھرنوں پے دھرنے نواز شریف سے دشمنی کا ثبوت، اثرات ڈالر تک پہنچ گئے: مشاہد ...
دھرنوں پے دھرنے نواز شریف سے دشمنی کا ثبوت، اثرات ڈالر تک پہنچ گئے: مشاہد اللہ خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہر دور میں ملک کی تقدیر کو بدلا اور ملک کی خدمت کی، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ نواز شریف کے پیچھے کیوں پڑے ہیں، دھرنوں پے دھرنے کرکے نواز شریف سے دشمنی کی جا رہی ہے، دھرنوں کے اثرات ڈالر تک پہنچ گئے۔

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام حکومتی دعوی جھوٹے ثابت ہوئے: مہرین انور راجہ

پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ دھرنے والے اس وقت نواز شریف سے دشمنی نہیں بلکہ اس ملک کی ترقی سے دشمنی نبھا رہے ہیں، ، دھرنے ایسی جگہ دیتے ہیں جہاں عوام کو تکلیف ہو اور تنگ کیا جائے، مسائل کا حل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے ہوتا ہے۔ دھرنوں کی وجہ سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے جبکہ اس سے ذاتی فائدہ کسی کا بھی نہیں، دھرنے کے اثرات ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اسحاق ڈار نے ڈالر کو اوپر نہیں جانے دیا لیکن ان کے جانے کے بعد ڈالر اوپر جا رہا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں